25 نومبر، 2026، 11:33 PM

آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

ایرانی بحریہ کے مطابق تیل بردار جہاز نے بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ لی اور اس کی نقل و حرکت رک گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز سمندری سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔

ایرانی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ تیل بردار جہاز نے اپنی شناخت اور نیویگیشن کے نظام بند کر رکھے تھے اور وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔

بیان کے مطابق، چند گھنٹے قبل جہاز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ وہیں رک گیا۔

News ID 1943127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha